فرنٹیئر فائونڈیشن غریب والدین کیلئے امید کی کرن ہے،فوزیہ عنایت

پیر 23 اپریل 2018 18:19

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) وومن چیمبرآف کامرس کی صدر فوزیہ عنایت نے کہا ہے کہ تھیلی سیمیا،ہیموفیلیا اور دیگرامراض خون میں مبتلا مریض بچے داد و تحسین کے مستحق ہیں جو اس بیماری کا بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں،فرنٹیئرفائونڈیشن بلاشبہ امراض خون کیخلاف جہاد کررہا ہے اور امراض خون میں مبتلا بچوں اور ان کے والدین کیلئے امید کی کرن ہے، ان خیالات کااظہار انہوںنے فرنٹیئرفائونڈیشن کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وہ تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا وارڈ اور جدید لیبارٹری بھی گئی اور مریض بچوں سے ملیں جبکہ انتقال خون اور اجزائے خون کے حوالے سے آگاہی حاصل کی، فرنٹیئرفائونڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخرزمان نے انہیں ادارہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی بلامعاوضہ سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی،فوزیہ عنایت نے کہا کہ ان موروثی امراض سے آئندہ نسلوں کومحفوظ بنانے کیلئے عوام میں شعور ہونا ضروری ہے انہوں نے ادارہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :