ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، غیر قانونی تعمیرات کو منہدم و سربمہر کر دیا

پیر 23 اپریل 2018 18:21

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے مختلف غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم و سربمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے لیاقت آباد ٹائون، ناظم آباد، گلبہار میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم و سربمہر کیا۔ علاوہ ازیں نارتھ ناظم آباد ٹائون، گڈاپ ٹائون میں بھی غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا گیا۔ انہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئیں جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :