اوپی سی سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بھرپور اورا ہم کردار ادا کررہاہے ‘شاہین خالد بٹ

پیر 23 اپریل 2018 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب سینیٹر شاہین خالد بٹ نے کہا ہے کہ اوپی سی سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بھرپور اورا ہم کردار ادا کررہاہے اور ابتک موصول ہونے والی شکایات میں سے 60 فیصد حل کی جاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ا و پی سی میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک سٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم اپنا یا گیاہے۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی معاونت سے کمپلینٹ ویب پورٹل قائم کی گئی ہے جس کے ذریعے اوورسیز پاکستانی دنیا بھر سے اپنی شکایات کا اندرج کراسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی شکایات متعلقہ اضلاع تک پہنچا کر ان کی بھر پور الیکٹرانک مانیٹرنگ کویقینی بنایا جاتاہے جہاں چیئرپرسنزکی قیادت میں ڈسٹرکٹ اوورسیزپاکستانیز کمیٹیاں ان کے حل کیلئے تندہی سے کام کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :