تحر یک انصا ف کی سیاست ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے علاوہ ہر قسم کی مصلحتوں سے بالاتر ہے ،میاں جمشید وزیر ایکسائز کے پی کے

پیر 23 اپریل 2018 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر ایکسا ئز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیا ت میا ں جمشید الد ین کا کا خیل نے کہا ہے کہ پا کستا ن تحر یک انصا ف کی سیاست ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے علاوہ ہر قسم کی مصلحتوں سے بالاتر ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر اُنہو ں نے سوموار کے روزاپنے دفتر پشاور میں مختلف عوامی وفود سے باتیں کر تے ہو ئے کیا۔

اُنہو ں نے کہا کہ مفاد پرست اور خود غرض سیاستدان عوام کے استحصال کیلئے ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے میں کوئی عار اور شرمندگی کو خاطر میں نہیں لاتے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی یہی انفرادیت ہے کہ وہ نہ صرف عوام کو مفاد پرستوں کے مذموم عزائم سے آگاہ کرتے ہیں بلکہ اداروں کے استحکام اور غریب عوام کی حالات بہتر بنانے کیلئے ایک قابل عمل حکمت عملی سے بھی روشناس کر رہے ہیںتا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہو۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی تعجب کی بات ہے کہ کئی بار اقتدار میں رہ کر بھی یہی مفاد پرست سیاستدان عوام سے ووٹ لینے کی توقع رکھتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے پورے ملک کے عوام پی ٹی آئی پر بھر پور تاریخی اعتماد کرنے لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :