عدالت میں اپنا ووٹ چیلنج کرکے پارٹی قائدین کو اپنی بے گناہی ثابت کرونگی ،خاتون بی بی

پیر 23 اپریل 2018 20:48

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پی ٹی آئی کی رُکن خیبرپختونخوا اسمبلی خاتون بی بی نے واضح کردیا ہے کہ پارٹی کی قیادت نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والے ارکان اسمبلی کے حوالے سے جو کمیٹی تشکیل دی ہے اس کے سامنے پیش ہوکر حلف کے ساتھ مطمئن کرونگی ، انہوں نے واضح کردیا کہ وہ عدالت میں اپنا ووٹ چیلنج کرکے پارٹی قائدین کو اپنی بے گناہی ثابت کرونگی ،انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی قائدین کے ہدایات کے مطابق اپنے جماعت کے امیدوار فدا خان کو ووٹ دیا ہے اور یہ سب کچھ ریکارڈ پر موجود ہیں ۔