خٹک باغ میں مولانا فضل الرحمن کے جلسے عام کی تیاریاںعروج پر

پیر 23 اپریل 2018 20:50

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کی مجلس شوری کا خصوصی اجلاس زیر صدارت قاری محمدعمر علی منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی، مفتی شوکت اللہ، الحاج پرویز خٹک، قاری ریاض اللہ، فضل اکبر باچا، پیرذوالفقار باچا، انجینئر طارق خٹک، شاہد منصور خٹک کے علاوہ ضلعی مجلس عاملہ اور شوری کے ارکان نے بھرپور شرکت کی اجلاس سے خطاب میں قاری محمدعمر علی اور مفتی حاکم علی حقانی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی قائدانہ اور مدبرانہ صلاحیتوں اور فیصلوں کی بدولت عوام اور خواص کی اکثریت جمعیت میں شامل ہورہے ہیں نوشہرہ میں پیرذوالفقار باچا اور زاہد خان کے بعد انجینئر طارق خٹک اور سابق چیئرمین اسحاق خٹک کی شمولیت سے جمعیت علماء اسلام نوشہرہ میں مزیر مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

(جاری ہے)

28 اپریل کو خٹک باغ ڈاگ اسماعیل خیل نوشہرہ میں عظیم الشان غلبہ اسلام کانفرنس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں خٹک باغ کے اطراف میں پبی، پبی سٹیشن، تاروجبہ اور تحصیل پبی کے تمام راستوں کو پرچم نبوی سے سجایاجائے گا جبکہ بڑے بڑے سائن بورڈ بھی لگائے جارہے ہیں اجلاس میں باہمی مشاورت سے جلسہ گاہ اور قائد جمعیت کے استقبالیہ راستوں پر سیکورٹی کیلئے بھی حکمت عملی طے کی گئی اجلاس میں ضلع نوشہرہ کے تمام یونین کونسلوں سے مقامی عہدیداروں کی قیادت میں جلوسوں کی آمد اور شرکت کیلئے بھی حکمت عملی وضع کی گئی۔