جنوبی کوریا میں ایک انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا گیا

پیر 23 اپریل 2018 21:25

سیول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) جنوبی کوریا میں ایک انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں قومی اسمبلی کے سامنے 8 ہزار 8 سو افراد اکٹھے ہوئے جنہوں نے روایتی لباس زیب تن کیا اور تائیکوانڈو کی شاندار پرفارمنس پیش کی جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے ان ماہر افراد کی تائیکوانڈو کی شاندار پرفارمنس کو دیکھ کر ہر کوئی انہیں داد دیتا رہا۔ واضح رہے کہ اب تک کا یہ اس نوعیت کا ایک انوکھا ریکارڈ ہے۔