یمن میں فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 20 عام شہری ہلاک

پیر 23 اپریل 2018 21:26

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) یمن میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 20 عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ شمال مغربی یمن میں حجہ نامی علاقے میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

مختلف خبر رساں اداروں کے مطابق اتوار کو رات کے آخری حصے میں ہونے والی اس کارروائی کا نشانہ مبینہ طور پر ایک شادی کی تقریب کو بنایا گیا۔ مذکورہ علاقے کے ایک ڈاکٹر نے روئٹرز کو 46 افراد کے زخمی ہونے کا بھی بتایا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عسکری اتحاد نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔