قبضہ ما فیااور ہو ائی فائر نگ کر کے خوف و ہراس پھیلا نے والو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے، اعظم تیموری

تمام تھانوں میں مقدمات کی فری رجسٹریشن ہونی چاہئے ،مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،منشیات ، جوئے کے اڈوں اور قحبہ خا نو ںکا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے، آئی جی اسلام آباد پولیس

پیر 23 اپریل 2018 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ قبضہ ما فیااور ہو ائی فائر نگ کر کے خوف و ہراس پھیلا نے والو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے ، تمام تھانوں میں مقدمات کی فری رجسٹریشن ہونی چاہئے ،مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،منشیات ، جوئے کے اڈوں اور قحبہ خا نو ںکا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے ،کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے ،جرائم کی روک تھام کے لئے سخت ترین اقدامات کئے جائیں،یہ باتیں انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ایک اجلاس کے دوران کیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیمور ی کی زیر صدارت ایک اہم اجلا س منعقد ہو ا، جس میں کر ائم کی صورت حا ل کا جا ئز ہ لیا گیا ، اجلاس میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار احمدچوہا ن ،اے آئی جی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو،ا یس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نجیب الر حمن بگو ی، اے آئی جی سپیشل بر انچ لیا قت حیا ت نیا زی ، زونل ایس پیز،تمام سب ڈویژنل پولیس افسران ،تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کواحکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام تھانوں میں مقدمات کی فری رجسٹریشن ہونی چاہئے ،مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ، منشیا ت فروشی ، جو اریو ں اور قحبہ خا نو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے،ایسے جرائم کے خاتمہ سے عوام الناس میں مثبت ظاہر ہوتے ہیں،تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے خاتمہ کے لئے سخت ترین اقدامات کئے جائیں،کرپشن کے خاتمہ کے لئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے ، میرٹ پر کام کیا جائے ۔

سیف سٹی کو استعمال کر کے فائدہ اٹھائیں ،تھانہ جات کے تمام ریکارڈ کو جلد از جلد کمپیوٹرائزڈ کیا جائے ،سٹیزن کوارڈی نیشن کمیٹی کو فعال بنایا جائے اور ان میں نیک سیرت اور اچھے کردار کے حامل لوگوں کو شامل کیا جائے ،آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ لوگوں کے کسی قسم کے مسئلے کے حل کے لئے مدعی مقدمات ،درخواستیں دینے اور کسی بھی قسم کی رپورٹ درج کروانے والوں سے فون پر رابطہ کر کے اس کی ہر ممکن تسلی کے لئے تمام ترضروری اقدامات اٹھائے جائیں ،میٹنگ میں ایس پی سٹی زون ، ایس ڈی پی اوز بھارہ کہو اور ایس ایچ او آ بپا رہ کی کا رکردگی سب سے نما یا ں رہی ، انہوں نے زونل ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز کو ہد ایا ت کی کہ آئی اوز کی کا رکر دگی کا خود جا ئز لیں اور ان کی مکمل راہنما ئی کی جا ئے ،سٹر یٹ کر ائم کے خا تمہ ، کا ر و مو ٹر سائیکل چوری کی روک تھا م کے لیے سخت اقداما ت کیے جا ئیں ، پٹر ولنگ کو مزید بہتر بنایا جا ئے ، اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے زون وائز ٹیمیں بنا ئی جا ئیں ، انہو ںنے کہا کہ تمام افسران اردل روم کر تے ہو ئے سزا اور جزا کے عمل کو یقینی بنا ئیں ،انہو ں نے ہد ایت کی کہ سنگین جر ائم میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ٹھو س اقداما ت کیے جا ئیں اچھا کام کر نے والے پولیس افسران کی حصوصلہ افزائی اور نا قص کا رکر دگی دکھا نے والو ں کے خلاف محکما نہ ایکشن لیا جا ئے، آئی جی اسلام آ باد نے کہ ہم سب نے ایک ٹیم کے طور پر مل کر کا م کر نا اور اسلام آ باد پولیس کو مثالی فروس بنا نا ہے ، انہو ں نے تما م پولیس افسران سے کہا کہ وہ اپنے ما تحت عملے پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں تاکہ وہ کسی قسم کی کرپشن کا حصہ نہ بنیں اور عوام کی خدمت کریں اور ان کے مسائل حل کرنے میں ان کی مدد کریں۔

عوام کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس کا بنیادی مقصد شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے اس میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہو ں نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین لو گو ں کے سا تھ مہذ ب اور شائستہ رویہ اپنا تے ہو ئے ان کے مسا ئل غو ر سے سُنیں اور ان کے حل کو یقینی بنایا جائے ،آئی جی اسلام آباد نے آخر میں کہا کہ ہمارا وژن ہے کہ ہم اسلام آباد پولیس کو نہ صرف اپنے ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایک مثالی پولیس فورس بنائیں گے اور مثالی فورس بننے کے لئے ہمیں پانچ بنیادی اقدار پر ضرور عمل کرنا ہوگا ۔

ان پانچ بنیادی اقدا ر میں خدمت سے سرشار ہونا،عوام دوست ہونا،پروفیشنل ہونا،قانون کا برابر اطلاق کرنا اور کرپشن فری ہونا شامل ہیں ۔۔۔۔۔۔۔