ڈکیتی و چوری کی3وار داتوں میں ٹریکٹر ، تھریشر مشین، طلائی زیورات ونقدی چرالے گئے

پیر 23 اپریل 2018 23:24

رحیم یارخان۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی3وار داتوں میں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا ٹریکٹر ، تھریشر مشین، طلائی زیورات ونقدی چرالے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلیے ڈکیتی کی واردا ت پلو شاہ کے رہائشی محمد قبول کے ساتھ پیش آئی جس سے 15مسلح ملزمان افضل وغیرہ نے اسلحہ کی نوک پر اس کا ٹریکٹر اورتھریشر مشین مالیت 10لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے ، چوری کی پہلی وار دات موضع چوہدری کے رہائشی بخت علی کے ساتھ پیش آئی جہاں 3نامعلوم ملزمان اس کے گھر سے طلائی زیورات ونقدی مالیت17ہزارروپے چراکرفرارہوگئے جبکہ چوری کی دوسری واردات زمیندارہ کالونی کے رہائشی محمد شفیق کے ساتھ پیش آئی جہاں3ملزمان عمران وغیرہ اس کے گھر میں موجود نقدی مالیت19ہزارروپے چراکرفرارہوگئے پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدما ت درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :