سعودی عرب، رمضان اور عید ین پر بینکوں کے نظام الاوقات جاری

منگل 24 اپریل 2018 09:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی ’’ساما‘‘ نے رمضان المبارک ، عیدالفطر اور عید الاضحی 1439 ء کے دوران بینکوں اور ترسیل زر والے اداروں کے اوقات کار اور تعطیلات کا اعلان کردیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ساما نے واضح کیا کہ رمضان المبارک میں صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک بینک کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

عیدالفطر کی تعطیلات 28 رمضان مطابق 12 جون 2018 ء کی ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوں گی اور 6 شوال مطابق 20 جون 2018 ء بدھ کو بینک کھل جائیں گے۔عیدالاضحی کی چھٹی 5 ذوالحجہ مطابق 16 اگست 2018 ء کی ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوگی اور 15 ذوالحجہ 26 اگست اتوار کو بینک کھل جائیں گے۔ ساما نے مزید بتایا ہے کہ فضائی اور سمندری راستوں سے آنے والے عازمین کے لئے مدینہ الحجاج ، مشاعر مقدسہ ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور بری سرحدی چوکیوں پر موجود بینکوں کی شاخیں تعطیلات کے ایام میں بھی کام کرتی رہیں گی۔ جمعہ اور ہفتہ کو بھی حاجیوں کی خدمت میں دفاتر کھلے رہیں گے۔