شام کو جدید میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، روس

منگل 24 اپریل 2018 11:59

ْماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام کو ایس 300 طرز کے جدید میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ فی الحال نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی معاہدے کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔ ایک روسی سفارت کار کے مطابق اسرائیل نے روس سے اپیل کی ہے کہ وہ شام کو جدید میزائل فراہم نہ کرے۔ واضح رہے کہ امریکا، فرانس اور برطانیہ کے میزائل حملوں کے بعد روس نے کہا تھا کہ وہ شام کو جدید میزائل فراہم کر سکتا ہے۔