حوثی لیڈر کا دامادمہدی المشاط انقلابی کونسل کا نیا سربراہ مقرر

مھدی محمد حسین المشاط کا تعلق بھی دیگر حوثی لیڈروں کی طرح صعدہ گونری سے ہے،رپورٹ

منگل 24 اپریل 2018 12:10

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) یمن کی حوثی ملیشیا نے انقلابی کونسل کے سربراہ اور تنظیم کے دوسرے اہم ترین لیڈر صالح الصماد کی عرب اتحادی فوج کے حملے میں ہلاکت کے بعد مہدی المشاط کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق مہدی المشاط رشتے میں حوثی گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کا داماد ہے۔خیال رہے کہ صالح الصماد کو پانچ روز قبل جمعرات کو ہلاک کیا گیا مگر حوثی ملیشیا نے اس خبر کو دبائے رکھا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز الصماد کی ہلاکت کی خبر کی تصدیق کے بعد انقلابی کونسل کے نئے سربراہ کا بھی اعلان کیا گیا۔مھدی محمد حسین المشاط کا تعلق بھی دیگر حوثی لیڈروں کی طرح صعدہ گونری سے ہے۔ وہ عبدالملک الحوثی کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ سنہ 2013ء میں چھ ماہ تک محاصرہ جاری رکھنے کے بعد یمن میں دماج کے مقام پر سلفی دارالحدیث پر دھاوا بولا۔ ہلہ بولنے والوں کی قیادت المشاط نے کی تھی۔دارالحکومت صنعاء پر حوثی ملیشیا کے قبضے کے دوران دیگر لیڈروں کی طرح مہدی المشاط بھی پیش پیش رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :