گندم سٹورکرنے سے قبل گوداموں کوسپرے کر کی48گھنٹوں کیلئے بند رکھنے کی ہدایت

منگل 24 اپریل 2018 12:42

قصور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے گندم سٹورکرنے سے قبل کیڑے مکوڑوں سے بچائو کیلئے سپرے اور گوداموں کو48گھنٹوں کیلئے ہوابندرکھنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ تمام افرادجو گندم کو ذخیرہ کرناچاہتے ہوں وہ گندم ذخیرہ کرنے سے قبل سٹورزکی اچھی طرح صفائی کرتے ہوئے زہر کے محلول کا سپرے یقینی بنائیں تاکہ گودام ہر قسم کے کیڑے مکوڑوں اوردیگر بیماریوں سے پاک ہوجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپرے کے بعد گودام کو 2دن کیلئے مکمل طورپر ہوابند رکھاجائے تاکہ اس کے دیرپا اثرات مرتب ہونے سمیت اس میں موجود ہر قسم کے کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ جب گودام کو کھولا جائے تو کوئی بھی شخض4سی6گھنٹے تک گودام میں داخل نہ ہو تا کہ سپرے کے زہریلے اورمضرصحت اثرات سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ گودام میں کیڑے مکوڑوں کے حملہ سے بچائو کیلئے ایلومینیم فاسفائیڈ ‘میتھائیل برومائیڈ‘ سوڈیم سایانائیڈوغیرہ کا استعمال کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :