آشوتوش گواریکر کی فلم ’’پانی پت‘‘ کی عکسبندی کا بے صبری سے انتظار ہے، کریتی سینن

منگل 24 اپریل 2018 13:01

آشوتوش گواریکر کی فلم ’’پانی پت‘‘ کی عکسبندی کا بے صبری سے انتظار ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ انہیں ہدایتکار آشوتوش گواریکر کی فلم ’’پانی پت‘‘ کی عکسبندی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی سینن نے ہدایتکار آشوتوش گواریکر کی تاریخی فلم’’پانی پت‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آشوتوش گواریکر اپنے کام میں بہت وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ آشوتوش انہیںکس طرح اپنی فلم ’’پانی پت‘‘ میں نئے اور منفرد کردار میں دکھائیں گے جبکہ یہ فلم میرے لئے ایک مختلف فلم ہو گی جس کی عکسبندی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

فلم کی کہانی پانی پت کی تیسری لڑائی پر مبنی ہے جس میں اداکار سنجے دت، ارجن کپور، کریتی سینن شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال 6دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :