چینی صدر شی سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات،پیوٹن کو دورہ کی دعوت

منگل 24 اپریل 2018 13:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

چینی نشریاتی ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ وہ رواں سال جون میں منعقد ہونیوالی شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس میں روسی صدر ولادی میر پیو ٹن کی شرکت کی امید رکھتے ہیں،امید ہے کہ ان کیساتھ نئے عہد میں چین اور روس کے تعلقات کی ترقی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے دوسرے رکن ممالک کیساتھ تنظیم کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :