گلگت ‘ پروفیسر ڈاکٹر افضال احمد کو شعبہ بزنس مینجمنٹ سائنسز کا چیئرمین بنادیاگیا

منگل 24 اپریل 2018 13:45

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر افضال احمد کو شعبہ بزنس مینجمنٹ سائنسز کا چیئرمین بنادیاگیا ‘اس سے قبل اسسٹنٹ پروفیسر محمد الیاس شعبہ کے چیئرمین کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر افضال احمد نے ایئر یونیورسٹی اسلام آباد سے انسانی وسائل کے انتظام پر پی ایچ ڈی کیاجبکہ لیڈز میٹروپولیٹن یونیورسٹی برطانیہ سے ایم ایس کیاہے ۔ڈاکٹر افضال نے قومی و بین الا قوامی جرائد میں 10سے زائد تحقیقی مقالات شائع کئے ہیں ۔اس کے علاوہ انہوںنے 30 اور 31 دسمبر 2017کو کے آئی یو کی نمائندگی کرتے ہوئے ملائشیا میں منعقدہ ایشیائی کثیر الانضباطی کانفرنس میں حصہ لیا ۔جس میں دنیابھر سے ریسرچرز موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :