جرمن چانسلر نے حفاظت پسندانہ تجارتی پالیسیوں کی سیاست کو رد کردیا

منگل اپریل 13:45

جرمن چانسلر نے حفاظت پسندانہ تجارتی پالیسیوں کی سیاست کو رد کردیا
برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے حفاظت پسندانہ تجارتی پالیسیوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل سے ملاقات کے دوران میرکل نے کہا کہ مختلف شعبوں میں کثیر الفریقی معاہدے طے کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میرکل نے آسٹریلوی سربراہ حکومت کو یورپی یونین اور آسٹریلیا کے مابین آزاد تجارتی معاہدے کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ میرکل کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب وہ امریکا کا دورہ کرنے والی ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ حفاظت پسندانہ اقتصادی پالیسیوں کے حامی ہیں۔