مصر میں ایک ٹن ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش،

پانچ پاکستانی گرفتار پولیس نے عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے لیے 15روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا،محکمہ انسداد منشیات

منگل 24 اپریل 2018 13:56

مصر میں ایک ٹن ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش،
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) مصری پولیس نے ایک ٹن350کلو ہیروئن اسمگل کرنے والے 5پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔ وہ سفاجا بندرگاہ کے قریب ایک ایرانی کشتی میں منشیات لے جارہے تھے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق مصری پولیس نے بتایا کہ تمام پانچ ملزمان کو الغردقہ عدالت میں پیش کیا گیا جس نے گرفتار شدگان کو 15دن کے ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا۔ مصری محکمہ انسداد منشیات کو اطلاع ملی کہ بحیرہ احمر کے قریب ایک بین الاقوامی گروہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مصر کے علاقائی میں ایک ایرانی کشتی کا سراغ لگایا۔ اس پر5پاکستانی سوار تھے اور ان کے پاس ایک ٹن350کلو ہیروئن تھی۔ ضبط شدہ منشیات کی قیمت 10بلین مصری پاونڈ ہے۔