مسلم لیگ (ن) کے چار مستعفی اراکین استعفوں کی تصدیق کیلئے نہ آئے،

سپیکرنے ایک مرتبہ پھر 30 اپریل کو بلایا لیا

منگل اپریل 16:30

مسلم لیگ (ن) کے چار مستعفی اراکین استعفوں کی تصدیق کیلئے نہ آئے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے چار مستعفی اراکین منگل کو بھی استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نہیں آئے جس پر انہیں ایک مرتبہ پھر 30 اپریل کو بلایا گیا ہے اس حوالے سے قومی اسمبلی کے ترجمان نے بتایا کہ استعفٰی دینے والے چاروں اراکین رانامحمد قاسم نون ، خسرو بختیار ، طاہر بشیر چیمہ اورمخدوم باسط بخاری کو منگل کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تصدیق کے لیے بلایا گیا تھا مگر وہ نہیں آئے ترجمان نے بتایا کہ اب ان چاروں اراکین کو ایک مرتبہ پھر استعفوں کی تصدیق کے لیی30 اپریل کو بلایاگیاہے ۔