چین روس تعلقات میں مسلسل نئی قوت ڈالنی چاہیئے ،چینی وزیر خارجہ

چین روس تعلقات میں نئی پیش رفت نظر آئے گی،عالمی امور میں فریقین کے رابطے اور مشاورت مزید موثر اور سود مند ہو گی ر وسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات میں گفتگو

منگل 24 اپریل 2018 17:28

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین-روس تعلقات میں مسلسل نئی قوت ڈالنی چاہیئے جبکہ ر وسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ چین روس تعلقات میں نئی پیش رفت نظر آئے گی،عالمی امور میں فریقین کے رابطے اور مشاورت مزید موثر اور سود مند ہو گی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی جس میں وانگ ای نے کہا کہ نئے عہد میں فریقین کو دونوں ممالک کے صدور کی پالیسی پر کار بند رہنا چاہیئے،اگلے مرحلے کے اعلی سطحی میل جول کے لئے مثبت انداز میں تیار ی کرنی چاہیئے، مختلف شعبوں میں تعاون کو حقیقی طور پر فروغ دینا چاہیئے، کثیرالطرفہ ڈھانچے میں رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ چین-روس تعلقات میں مسلسل نئی قوت ڈالنی چاہیئے، دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کے لیے کام کرنا چاہیئے اور علاقائی نیز دنیا کی خوشحالی اور استحکام کے لئے مزید زیادہ مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس چین کے ساتھ رواں برس دونوں ممالک کے اعلی سطحی روابط کی کامیابی کیلیے مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی پیش رفت نظر آئے گی اور عالمی امور میں فریقین کے رابطے اور مشاورت مزید موثر اور سود مند ہو گی ۔اس کے علاوہ فریقین نے شنگھائی تعاون تنظیم کی کارکردگی ، جزیرہ نما کوریا کی صورتحال اور شام سمیت مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :