لندن ،ْ والد کی یاد میں میراتھن میں شریک شخص دوڑ کے دوران انتقال کرگیا

میٹ کی موت کی وجہ طبی ماہرین کی جانب سے معائنہ کرنے کے بعد معلوم ہوسکے گی ،ْ منتظمین

منگل 24 اپریل 2018 18:25

لندن ،ْ والد کی یاد میں میراتھن میں شریک شخص دوڑ کے دوران انتقال کرگیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) والد کی یاد میں میراتھن میں شریک شخص دوڑ کے دوران انتقال کرگیا۔ریس منتظمین نے بتایا کہ لندن کے ریکارڈ گرم ترین میراتھن ریس میں 29 سالہ باورچی بھاگتے ہوئے گر پڑا ،ْجسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگیا۔انہوں نے بتایا کہ میٹ کیمپ بیل، ریس میں 22.5 میل کی مسافت طے کرنے کے بعد گر پڑے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جانے سے قبل ڈاکٹرز کی جانب سے فوری طبی امداد دی گئی ،ْ۔

کیمپ بیل جنہوں نے 8 اپریل کو مانچسٹر میراتھن کو 3 گھنٹے کے اندر مکمل کیا تھا ،ْ اپنے والد مارٹن کی یاد میں دوڑ میں شریک ہوئے تھے جن کا انتقال 2 سال قبل ہوا تھا۔تقریب کے منتظمین کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ لندن میراتھن کے منتظمین، میٹ کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میٹ کی موت کی وجہ طبی ماہرین کی جانب سے معائنہ کرنے کے بعد معلوم ہوسکے گی۔

خیال رہے کہ میٹ کیمپ بیل گزشتہ سال برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے پکوان سے تعلق پروگرام ماسٹر شیف ،ْدی پروفیشنلز کے سیمی فائنلز تک پہنچے تھے۔شمال مغربی انگلینڈ کے لیک ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے کیمپ بیل نوجوانوں کیلئے چیریٹی کے لیے پیسے اکھٹے کر رہے تھے اور میراتھن سے قبل انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کو پیغام دیا تھا کہ وہ اس دوڑ میں اپنے مرحوم والد کی یاد میں شرکت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اتوار کے روز ہونے والا 38 واں لندن میراتھن اس وقت تک کا گرم ترین میراتھن تھا جس میں گرمی کی شدت 24.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :