کے پی کے حکومت فی الفور نجی تعلیمی اداروں سے مداخلت ختم کرے، ملک ظفر اقبال

مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا ، عوام نجی تعلیمی اداروں میں این جی اوز کی مداخلت برداشت نہیں کرتی، ترجمان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن

منگل 24 اپریل 2018 20:25

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ کے ترجمان ملک ظفر اقبال نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت فی الفور نجی تعلیمی اداروں سے مداخلت ختم کرے ورنہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا کے پی کے کی عوام نجی تعلیمی میں این جی اوز کی مداخلت برداشت نہیں کرتی بلکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی آئی ایم یو کے نام کروڑوں روپے کی کرپشن کا سلسلہ بھی ختم کیا جائے اور ان فنڈز کو بچوں کی فلاح و بہبود پر صرف کیا جائے تب نیا پاکستان کا خواب پورا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے IMUسے تعلیمی حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہو چکی ہے ضلع مانسہرہ میں اس 450کے قریب سرکاری سکول بغیر چھتوں اور عمارت کے چل رہے ہیں جہاں بچے بارش اور دھوپ میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں پہلے متاثرہ سکولوں کی تعمیر کی جائی۔