آرٹس کونسل آف پاکستا ن کراچی میں سرائیکی ڈرامہ ’’بازو‘‘پیش کیا گیا

منگل 24 اپریل 2018 21:33

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہونے والے عوامی تھیٹرفیسٹیول کے چھٹے روز سرائیکی ڈرامہ ’’بازو‘‘ پیش کیا گیا۔ سرائیکی میں بازو' رشتے 'کو کہتے ہیں ۔ڈرامے کے مصنف اور ہدایت کار ظہور ملک ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے فنکاروں میں منظور ملک ،احمد شانی، فلم اسٹار فاخرہ ملک ، ریاض تھیم، تاج گل ، سویرا ہاشمی ، ذوالفقار ، رزاق، غفور ملک اور مظفر گڑھ سے خصوصی طور پر آئی ہوئی شاہین شامل ہیں۔ڈرامے کی کہانی گھروں میں کام کرنے والی ماسیوں کی زندگی پر مبنی ہے ۔مصنف نے ڈرامے کے ذریعے مردوں کو غیرت دلانے کی کوشش کی ہے کہ وہ اپنی گھر کی عورتوں سے دوسرے گھروں میں ملازمت نہ کروائیں بلکہ خود کام کریں ۔