نیب راولپنڈی نے سابق نائب تحصیلدار محمد رمضان، سابق پٹواری ربنواز خان ثاقب، تاج دین، محمد زین العابدین و دیگر کیخلاف

بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں پیشہ واریت، کسی اثرورسوخ کے بغیر قومی فرض ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، عرفان نعیم منگی

منگل 24 اپریل 2018 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) نیب راولپنڈی نے سابق نائب تحصیلدار محمد رمضان، سابق پٹواری ربنواز خان ثاقب، تاج دین، محمد زین العابدین اور دیگر کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق سابق نائب تحصیلدار راولپنڈی محمد رمضان نے پٹواری ربنواز کے ساتھ مل کر صوبائی حکومت کی خسرہ نمبر 438 میں تین کنال 6 مرلہ زمین پرائیویٹ شخص تاج دین کو بوگس اور جعلی دستاویزات کی بنیاد پر منتقل کی جس سے قومی خزانہ کو 19.833 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔

ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے کہا ہے کہ نیب افسران چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں پیشہ وارایت اور کسی اثر و رسوخ کے بغیر اپنا قومی فرض ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :