میشا شفیع کے پاس جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے ثبوت موجود ہیں، وکیل گلوکارہ

اگر ثبوت نہ ہوتے تو وہ علی ظفر پر الزام ہی نہ لگاتیں ،ْ احمد پنسونا

منگل اپریل 22:38

میشا شفیع کے پاس جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے ثبوت موجود ہیں، وکیل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء)گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کے وکیل احمد پنسونا نے کہا ہے کہ ہم کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے تاہم علی ظفر معافی مانگیں تو ان سے بات ہوسکتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات سے متعلق کیس کیلئے بیرسٹر احمد پنسوٹا اور نگہت داد کی خدمات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوٹا کا کہنا ہے کہ میشا شفیع نے بہت سوچ سمجھ کر بعد میں بیان جاری کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میشا شفیع کے پاس جنسی طور پر ہراساں کے جانے کے ثبوت موجود ہیں، اگر ثبوت نہ ہوتے تو وہ علی ظفر پر الزام ہی نہ لگاتیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایک افواہ ہے کہ ہمیں نوٹس دیا جارہا ہے لیکن اب تک کوئی لیگل نوٹس موصول نہیں ہوا ،ْ نوٹس ملنے پر کارروائی کا جائزہ لیں گے۔احمد پنسوٹا کا کہنا تھا کہ ہم کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے تاہم علی ظفر اعلانیہ معافی مانگیں، تب ہی معاملہ عدالت سے باہر طے ہوگا۔