پولیس تھانہ صحبت پور کی حدودگوٹھ درگی کے مقام پر دوموٹرسائیکلوں میں تصادم ،تین افرادزخمی ہوگئے

منگل 24 اپریل 2018 22:46

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پولیس تھانہ صحبت پور کی حدودگوٹھ درگی کے مقام پر دوموٹرسائیکلوں میں تصادم 3 افرادزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کریا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولس تھانہ صحبت پور کی حدودگوٹھ درگی مے مقام پر دوموٹرسائیکلوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں تین افراد عبدالنبی ولد غلام مصطفی رند، محمود ولد الف خان کٹبار،اور شاہنوازولد آچر خان زخمی ہوگئے ۔

پولیس تھانہ صحبت پور کے SHOمیرمحمدکھوسہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال صحبت پور پہنچایا۔جہاں پر عبدالبنی اور محمود کی حالت نازک ہونے کے باعث فوری طبی امداد کے بعد مزید علاج معالج کیلئے DHQہسپتال ڈیرہ اللہ یار ریفرکردیا گیا۔پولیس نے دونوں موٹرسائیکل تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :