عدا لت میں پیشی کے بعد دونوں پارٹیوں کے افراد نے فائرنگ کر کے اپنے ایک ایک مخالف کو قتل کر دیا

منگل 24 اپریل 2018 23:19

گوجرانوالہ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سیشن کورٹس سے تاریخ پیشی کے بعد دونوں پارٹیوں کے افراد نے فائرنگ کر کے اپنے ایک ایک مخالف کو قتل کر دیا ، پو لیس نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں ، تفصیلات کے مطا بق کوٹلی مغلاں کے رہائشی اقبال شاہ اور اسکے بھانجے سکندر شاہ کے درمیان جائیداد کے تنازعہ پر دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی ، دونوں پارٹیوں کے افراد سیشن کورٹس میں تاریخ پیشی کے بعد واپس جارہے تھے کہ ریکی کرنیوالے ان پارٹیوں کے مسلح افراد نے اقبال شاہ کو ہملٹن روڈ پر اور سکندر شاہ کو سیالکوٹ بائپاس کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، ملزمان فرار ہو گئے ، تاہم واقعات کا علم ہونے پر موقع پر پہنچنے والی تھانہ سول لائن اور تھانہ اروپ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :