بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، رانابابرحسین

منگل 24 اپریل 2018 23:20

خانیوال۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) چیئر مین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی / ایم پی اے رانا بابر حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے سر کاری محکموں کے افسران اپنی تمام ترصلا حیتیںوقف کر دیں تا کہ انہیں پاکستان میں حائل مصائب و مشکلات کے حل میں کسی کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنی صدارت میں منعقد ہونے والے اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منظور خان چانڈیہ ، اسسٹنٹ کمشنرمیاں چنوں صہیب اقبال،محکمہ پولیس اور ریونیوسربراہان سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بیرون ملک رہنے والے 9 پاکستانیوں کے کیسز کی سماعت کی گئی جو محکمہ پولیس اور ریونیو سے متعلقہ تھے اجلاس میں محکمہ پولیس اور ریونیوکے پانچ کیسز کا فیصلہ کیا گیا ۔

اسسٹنٹ کمشنرمیاں چنوں صہیب اقبال چوہدری نے کہا کہ غیر ملکوں میں رہنے پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں انسپکٹر پولیس محمد جمیل نے کہا کہ محکمہ پولیس بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو حائل ہر مسئلے کے لئے بر وقت کاروائی کر کے انہیں ریلیف فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :