جرمنی کی شام کے لیے ایک ارب یورو کی امداد

بدھ 25 اپریل 2018 14:29

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) جرمنی نے شامی شہریوں کے لیے 1 ارب یورو کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔ برلن حکام کے مطابق یہ رقم شام میں امداد کے منتظر افراد اور جنگ کی وجہ سے پڑوسی ممالک میں پناہ لینے والے شامی شہریوں پر خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ جرمن بجٹ کے اعلان کے بعد مزید 3 سو ملین یورو سال کی دوسری ششماہی میں مہیا کیے جائیں گے۔ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے زیر انتظام شام کے موضوع پر امدادی اجلاس 2دن جاری رہا اور اس میں میں 80ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔