رواں مالی سال کی اقتصادی سروے رپورٹ کل جاری کی جائیگی

بدھ اپریل 15:30

رواں مالی سال کی اقتصادی سروے رپورٹ کل جاری کی جائیگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) رواں مالی سال 18-2017 کی اقتصادی سروے رپورٹ کل جمعرات کو جاری کی جائیگی۔اس حوالہ سے حکومت نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔رواں مالی سال 18-2017 کا اقتصادی سروے رپورٹ 26 اپریل کو جاری ہوگی۔ اقتصادی سروے میں رواں مالی سال کیلئے ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور کلیدی اقتصادی اشارے پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اقتصادی جائزے میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے نمایاں خدوخال کو اجاگر کیا جائیگا،جن کے نتیجہ میں ملک میں میکرو اکنامک استحکام آیا ہے اور جی ڈی پی کی شرح نمو تقریبا 5.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اقتصادی سروے میں ملکی معیشت کے اہم شعبوں بشمول نمو و سرمایہ کاری، ذراعت، مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹ و مواصلات اکانکنی، مالیاتی و زرعی شعبوں، کیپیٹل مارکیٹس، افراط زر، قرضہ جات و واجبات، محصولات، توانائی، تعلیم اور صحت کے علاوہ ملک کی مجموعی آبادی، افرادی قوت، روزگار، غربت اور فی کس آمدنی کی صورتحال، ان شعبوں کیلئے اہداف اور کارکردگی کے بارے میں اعدادوشمار شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :