قومی سائیکلینگ روڈ ریس چار سے چھ مئی کو پشاور میں منعقد کی جائے گی

انڈر 23گیمز2018 میں گیارہ ہزار کھلاڑیوںکی شرکت بہت بڑا کارنامہ ہے : جنید خان

بدھ 25 اپریل 2018 15:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) قومی مینز اینڈ وومنز سینئر و جونئیر سائیکلینگ روڈریس چار سے چھ مئی تک پشاور میں منعقد کی جائے گی،جس میں پاکستان بھر سی200 کے قریب کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے یہ بات ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ خیبر پختونخوا جنید خان نے بتائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کے پی کے سپورٹس بورڈ اور پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے اشتراک سے ہونے والا یہ ایونٹ کے پی کے حکومت کی سپورٹس دوست پالیسی کا واضع ثبوت ہے، کے پی کے حکومت صرف صوبائی سطح پر ہی نہیں قومی سطح پر بھی کھیلوں کے فروغ اور وسعت دینے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

ڈی جی سپورٹس کے پی کے جنید خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ، سیکر ٹری سپورٹس کے پی کے طارق خان اور چیف سیکر ٹری اجمل خان نے ہمیشہ آگے بڑھ کر صوبہ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے پراجیکٹس کو سپورٹ کیا ہے، کے پی کے میں تین سال سے بلا تعطل انڈر 23گیمز کا انعقاد اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبہ میں نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اس تسلسل کے ساتھ کھیل کے شعبہ میں کام نہیں کیا گیا جتنا کے پی کے میں کیا گیا ہے۔

جنید خان کا مذید کہنا تھا کہ نہ صرف یہ بلکہ رواں سال کے پی کے حکومت نے کئی نیشنل لیول کے ایونٹ کی میزبانی بھی کی جن میں انٹر پراونشل گیمز اور نیشنل روڈ ریس سائیکلینگ سمیت دیگر کئی ایونٹس شامل ہیں۔انڈر23 گیمز2018کا ذکر کرتے ہوئے انککا کہنا تھا کہ2016میں ان گیمز میں ساڑھے چھ ہزار۔ 2017میں ان گیمز میں صوبہ بھر سے ساڑھے آٹھ ہزار نے جبکہ رواں سال یعنی 2018میں ان گیمز میںساڑھے گیارہ ہزار کھلاڑیوں نے شر کت کی،جنید خان کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے تو کسی ایک ایونٹ میں گراس روت لیول سے اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی موبلائزیشن بذات خود ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

جسکا سہرا کے پی کے کی حکومت ،کے پی کے سپورٹس ڈائریکٹریٹ۔کے پی کے سے تعلق رکھنے والی سپورٹس ایسوسی ایشنز اور کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :