ضلع کونسل لودھراں کے میونسپل اثاثہ جات کو کمپیوٹرآئزڈ کرنے کا کام شروع

بدھ 25 اپریل 2018 16:10

ملتان۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کی ٹیم نے ضلع کونسل لودھراں کے میونسپل اثاثہ جات کو کمپیوٹرآئزڈ کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے پی ایم ڈی ایف سی کی ٹیم نے گزشتہ روزضلع کونسل لودھراں کا دورہ کیا اور چیف آفیسر ضلع کونسل لودھراں اور اسسٹنٹ سے ملاقات کی اور کمپیوٹرآئزیشن عمل بارے معاملات زیر بحث آئے۔ اس دوران پی ایم ڈی ایف سی کے منیجر فضل کریم ، آئی ٹی آفیسر محمد امین ذیشان سکھیرا اور ٹیم کے ہمراہ ضلع کونسل لودھراں اور ذیلی اداروں کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے کر کام شروع کردیا ہے۔اس موقع پر امتیاز حیدر، سید اسد عباس، مہتاب منور، طیب بھٹی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔