امریکہ و فرانس جوہری معاہدہ پر اختلافات دور کرنے پر تیار

ٹرمپ کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، فرانسیسی صدر

بدھ 25 اپریل 2018 18:39

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ پر ٹرمپ اور ماکروں اختلافات دور کرنے پر تیار ہیں، ٹرمپ کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق اپنے باہمی اختلافات دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک ملاقات میں تاہم ٹرمپ نے واضح کیا کہ جوہری معاہدے سے دستبرداری کی ان کی دھمکی اپنی جگہ موجود ہے۔ بعد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ماکروں نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں ایک نئے معاہدے کی بات کی ہے، جس میں ایران کے حوالے سے ٹرمپ کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ فرانسیسی صدر تین روزہ امریکی دورے پر پیر کو واشنگٹن پہنچے تھے۔