ْپولیس کی کارروائی قتل،اقدام قتل،خطرناک شوٹر،ڈکیت، نقب زن گینگ کی وارداتوں میں ملوث9ارکان گرفتار

گرفتارملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد‘متعدد مزید وارداتوں کا اعتراف

بدھ 25 اپریل 2018 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن نے قتل ،اقدام قتل، ڈکیت، نقب زن اور چور ی کی وارداتوں میں ملوث گروہوں کے 9ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی سٹی سید اکرار حسین شاہ نے آج لوئرمال میں ایک پریس کانفرنس کے دوران الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتائی۔

اُنہوںنے بتایا کہ سٹی ڈویژن میںقتل ،اقدام قتل اور دیگر جرائم کی وارداتوں کے سد باب اور ان وارداتوں میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے انویسٹی گیشن پولیس سٹی کی سپیشل ٹیمیں دن رات سر گرم عمل ہیں۔ایس پی سٹی نے کہا کہ تھانہ بادامی باغ کے انچارج سب انسپکٹر امداد حسین نے اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان حارث،عدیل اور عرفان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر عرفان نے اپنے کزن عبید اللہ کوکرایہ کے شوٹر حارث اور عدیل کی مددسے دن دیہاڑے فائر مروائے۔دوران انٹیروگیشن ملزمان حارث اور عدیل نے تسلیم کیا کہ وہ ڈکیتی کی وارداتیںکرتے ہیں اور اس وقوعہ میں عرفان نے انہیں بطور شوٹر استعمال کیا اور عبید اللہ کو فائرمارے۔ملزمان کے قبضہ سی1عدد پسٹل ،8عدد موٹرسائیکلیں،4عدد موبائل فون اور نقدی40000روپے برآمد کی گئی۔

انچارج ہومی سائیڈ سرکل مصری شاہ کے سب انسپکٹر اورنگزیب نے قتل کا مقدمہ ٹریس کرتے ہوئے ملزم جمشید عرف پپو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم جمشید عرف پپو نے علاقہ مصری شاہ فاروق گنج میں لڑائی جھگڑا کی وجہ سے صغراں بی بی کوقتل کر دیاتھا۔ ملزم اس سے قبل بھی قتل کے دو مقدمات اور جوئے کے متعدد مقدمات میں چالان ہو چکا ہے۔اسی طرح تھانہ راوی روڈ کے سب انسپکٹر محمد عالم نے نانا ابو چور گینگ کے 3ممبران شہزاد،شہباز اور محسن مسیح کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا دوران انٹیروگیشن ملزمان نے 10وارداتوں کا انکشاف کیا۔

ملزمان کے قبضہ سے 1عدد پسٹل،نقدی2لاکھ اور کاسمیٹکس کا سامان برآمد کیااور تھانہ شاہدرہ کے انچارج انسپکٹر ذوالفقار علی نے کاشی نقب زن و چورگینگ کے 2ملزمان کاشف اور آصف کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔دوران انٹیروگیشن ملزمان نی15وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان کے قبضہ سی15عدد موبائل فونز ،نقدی50000روپے برآمد کر لی گئی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے قتل ،اقدام قتل ،ڈکیت اور نقب زن و چور گینگ کے ملزمان کی گرفتاری پرپولیس ٹیموں کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔