تھانہ سبزہ زار کے علاقہ میں بے رحم سسرالیوں کا خاتون پر ظلم ،توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 25 اپریل 2018 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق کیا یہ درست ہے کہ تھانہ سبزہ زار کے علاقہ میں بے رحم سسرالیوں نے ظلم کی انتہا کر دی خاتون سے دھوکہ دہی سے خلع پر انگوٹھے لگوائے اور خاتون کے گھر والوں کو بلا کر خاتون اور اٴْس گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تشدد کا نشانہ بننے والی خاتوں کے والد طارق محمود نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے میری ان پڑھ بیٹی سے بنک اکائونٹ کھلوانے کا کہہ کر خلع کے کاغذات پر انگوٹھے لگوائے اور بعد ازاں تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا اس حوالے سے تھانہ سبزہ زار میں درخواست دی ہے مگر شنوائی نہیں ہو رہی اس اہم معاملے میں پنجاب حکومت نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں، ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائی ۔