نواحی گائوں 494 گ ب گندم کی فصل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی سات ایکڑ کھڑی فصل جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی

بدھ 25 اپریل 2018 20:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) نواحی گائوں 494 گ ب گندم کی فصل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی سات ایکڑ کھڑی فصل جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقی494 گ ب کے رہا ئشی محمد اشرف کی گندم کی کھڑی فصل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے سات ایکڑ رقبے پر گندم کی کھڑی فصل جل کر راکھ ہو گئی اہل علاقہ اپنے مدد آپ کے تحت آگ بجاتے رہے فائر بریگیڈ کی گاڑیاںحسب روایت دو گھنٹے لیٹ پہنچی متاثرہ زمیندار نے الزام لگایا کہ گندم کی پکی فصل کو اس کے چچا نے آگ لگائی دریں اثناء چک نمبر 500 گ ب میں بھی گندم کی کھڑی فصل کو آگ لگی تھی جس سے چھ ایکڑ گندم کی کھڑی فصل راکھ کا ڈھیر بن گئی تھی متاثرہ شخص کی رپورٹ پر پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :