سیالکوٹ ،آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون

آتش بازی کا بھاری سامان قبضے میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے

بدھ 25 اپریل 2018 20:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا گیا ۔ دوران کاروائی مختلف تھانہ جات میں ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ڈسکہ ، بمبانوالہ ، سمبڑیال ، رنگ پورہ ، موترہ اور کوٹلی لوھاراں نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان جس میں ماچس پٹاخی4822پیکٹ ، پھلجڑیاں 181پیکٹ ، ہوائیاں 30پیکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر سامان آتش بازی برآمد کیا اور 10ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آتش بازی کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اس سلسلہ میں مختلف ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرگرم عمل ہیں ۔ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ آتش بازی ایک خطرناک کھیل ہے ۔ جس کی وجہ سے بسا اوقات عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچ جاتاہے ۔ سیالکوٹ پولیس آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دے گی ۔ عوام و الناس اور خصوصاً والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس نقصان دہ فعل سے باز رکھیں ۔ اگر کوئی آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت میں ملوث نظر آئے تو فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس کو دیں ۔ سیالکوٹ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :