انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے طلبہ پروجیکٹس کے مقابلوں میں محمد علی جناح یونیورسٹی کے طلبہ کی نمایاں کامیابی

بدھ 25 اپریل 2018 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے بی ای (الیکٹریکل اور کمپیو ٹر سسٹم) کے طلبہ شعیب احمد صدیقی اور سعد عالم نے گزشتہ شام پی اے ایف ۔کائٹ یونیورسٹی میںمنعقد ہونے والی نیشنل اسٹوڈینٹس انجینئرنگ پروجیکٹس کی نمائش میں اسپیڈ وائیرنگ کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جس میں شہر کی ایک درجن سے زائید یونیورسٹیوں کے طلبہ نے حصہ لیا تھا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد علی جناح یونیورسٹی کے بی ایس ۔کمپیوٹر سائینس کے طلبہ عباد علی، مبین بٹ اورشاد علی نے بھی گزشتہ ہفتہ اقراء یونیورسٹی کراچی میں منعقد ہونے والے نیشنل انجینئرنگ کے لائین فالوئنگ پروجیکٹس کے مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جس میں شہر کی دس یونیورسٹیوں نے حصہ لیا تھا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں انجینئرنگ فیکلٹی کے طلبہ کی انجنیئرنگ پروجیکٹس میں دلچسپی لینے اور انکی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے روبو ٹکس اینڈ آر ٹیفیشل انٹیلیجنس سو سائیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔

اس سوسائیٹی کے قیام سے یونیورسٹی میں الیکٹریکل اور کمپیو ٹر سسٹم انجینئرنگ کے طلبہ کو اپنی عملی مہارت میں اضافہ کرنے میں بہت مدد ملی ہے۔ محمد علی جناح یونیورسٹی کے طلبہ نے اپنے یہ پروجیکٹس انجینئرنگ فیکلٹی کے اساتذہ محمد صفیان احمد اور شعیب احمد صدیقی کی زیر نگرانی تیار کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :