کیسکوپشین سرکل کی نادہندگان کے خلاف کارروائی ،10غیرقانونی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے

بدھ 25 اپریل 2018 20:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہے۔اس سلسلے میںکیسکوپشین سرکل نے سپرنٹنڈنگ انجینئر سعداللہ کاکڑکی زیگرنگرانی کیسکوٹیموںنے پشین سب ڈویژن کے علاقوںڈب خانزئی، ملک یار،طورے شاہ میں کارروائی کے دوران زرعی صارفین کی7 غیرقانونی ٹرانسفارمرزاُتارکرقبضہ میں لئے گئے ۔

اسی طرح کیسکویاروسب ڈویژن کے علاقوں کلی کربلا اورہیکل زئی سے بھی 3زرعی غیرقانونی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے جنہیں بعدازا ں کیسکوسٹورمیں جمع کرادئیے گئے۔ جن کے خلاف مزیدقانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے نیز اس دوران متعدد گھریلو اورکمرشل نادہندگان کے برقی کنکشنز بھی عدم ادائیگی پرمنقطع کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

کیسکونے نادہندگان سے بلوںکی ریکوری کے سلسلے میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو مختلف علاقوںمیں نادہندہ صارفین کے خلاف بلاتفریق کارروائیاںکررہی ہیں ۔

اس سلسلے میں کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ذمہ بجلی واجبات بروقت جمع کرائیں نیز نادہندگان اپنے ذمہ بقایاجات کی ادائیگی بھی یقینی بنائیں بصورت دیگرکیسکوٹیمیں کنکشنز منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے برقی آلات بھی قبضہ میں لئے جائیں گے اورمکمل رقوم کی وصولی تک اُن کے کنکشنزبحال نہیں کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :