یوم ملیریا منانے کا مقصد عوام کوملیریا کی بیماری اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور آگاہی دینا ہے، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد

بدھ 25 اپریل 2018 21:27

کوئٹہ۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ صحت نصیرآباد کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر محمد یاسر بازئی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں اے ڈی اپچ او ڈاکٹر منظور احمد ابڑو ڈی ایس ایم پی پی ایچ ائی فیصل اقبال کھوسہ۔ایم ایس ڈاکٹر محمود خان عمرانی۔ملیریا پروگرام کے انچارج طاہر خان کاسی۔

(جاری ہے)

لعل ڈنہ سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم ملیریا منانے کا مقصد عوام کوملیریا کی بیماری اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور آگاہی دینا ہے احتیاطی تدابیر سے اختیار کرنے ہم ملیریا سمیت بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں حکومت عوام کو علاج معالجے کی سہولت ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے صحت مند بلوچستان حکومت کاوژن ہے قومی ملیریا کنٹرول کے ذریعے حکومت بھرپور اقدامات کررہیںہے۔

متعلقہ عنوان :