شرپسند عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں ہماری فورسز کی ہمت کم نہیں کر سکتیں،زاہداللہ

بدھ 25 اپریل 2018 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد الله نے گزشتہ روز لیاقت پارک کے قریب دستی بم کے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عیادت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کی ایسی بزدلانہ کاروائیاں ہماری فورسز کی ہمت کم نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلاف ہماری کاروائیاں پوری شد و مد سے جاری رہیں گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :