ایف پی ایس سی نے وزارت دفاع، انسانی حقوق اور کیڈ میں گریڈ 16 تا 18 کی 12 آسامیوں پر تقرری کی سفارش کردی

بدھ اپریل 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے وزارت دفاع، انسانی حقوق اور کیڈ میں گریڈ 16 تا 18 کی 12 آسامیوں پر تقرری کی سفارش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایف پی ایس سی ہیڈ کوارٹر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت دفاع کے ماتحت ادارہ جی ایچ کیو میں گریڈ 18 کی پوسٹ پر دیدار حسین کو ڈپٹی چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر، ساجد محمود کو ملٹری کالج جہلم میں گریڈ 16 کی پوسٹ پر لائبریرین، وزارت انسانی حقوق میں نوید زادہ خان کو گریڈ 18 کی پوسٹ پر ریسرچ آفیسر، وزارت کیڈ کے ماتحت ادارہ میں گریڈ 17 کی پوسٹوں پر تحریم افضل، سیّدہ ارفع علی اور شمائلہ جمیل کو میڈیکل آفیسر وزارت کیڈ کے ماتحت ادارہ میں گریڈ 18 کی پوسٹ، سلمیٰ مہر اور میمونہ خالد کو وائس پرنسپل کو تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :