گلوبلائزیشن کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی میں تحقیق کو فروغ دینا ہوگا، وائس چانسلرملاکنڈیونیورسٹی

بدھ 25 اپریل 2018 22:39

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف مالاکنڈ پروفیسر ڈاکٹر گل زمان نے کہاہے کہ گلوبلائزیشن کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی میں تحقیق کو فروغ دینا ہوگا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی این اے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاسیمینار کا انعقادشعبہ بائیو ٹیکنالوجی نے کیا تھا سیمینار کے ریسورس پرسن ممتاز سائینسدان اور پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے ممبر ڈاکٹر جوہر علی تھی.

ان کے علاوہ تقریب سے چیئرمین بائیو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ عالم زیب نے بھی خطاب کیا. ڈاکٹر جوہر علی نے اس موقع پر کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ڈی این اے کی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہی.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹنگ کے بدولت ہم میڈیکل سائینس اور کرائم انویسٹی گیشن میں حقائق کی تہہ تک پہنچنے کے قابل ہوگئے ہیں. وائس چانسلر ڈاکٹر گل زمان نے کہا کہ ڈی این اے کی اہمیت روز بروز بڑھ رہی ہی.

انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ مالاکنڈ یونیورسٹی کے بائیو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں اعلی کوالیفائیڈ ریسرچر موجود ہیں جو صرف ملکی نہیں بلکہ عالمی سطح پر ہمارے ادارے کا نام روشن کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملکی اور غیر ملکی شعبے کے ساتھ مختلف پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں جس سے تحقیق کو فروغ ملے گا.

متعلقہ عنوان :