لینڈ مافیا اور غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں اور لینڈ سب ڈویژنز کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

بدھ 25 اپریل 2018 22:54

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) لینڈ مافیا اور غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں اور لینڈ سب ڈویژنز کے خلاف سخت ایکشن اور کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب ہائوسنگ سکیم اور لینڈ سب ڈویژن ۰۱۰۲ء کے قانون ۔۸ کے مطابق کسی مجاز اتھارٹی سے این او سی لیے بغیر کسی کا بھی ہائوسنگ سکیموں کیلئے اخبارات میں اشتہار دینا قانونی طور پر سخت منع ہے۔

(جاری ہے)

کچھ افراد معصوم لوگوں کو دھوکا دے کر ان کا پیسہ ہتھیانے کے لیے پرنٹ میڈیا کا سہارا لے کر عوام کی پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔ اس تناظر میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چکوال نے تمام پریس کلبوں کے صدور و چیئر مین سے التماس کی ہے کہ کسی بھی ہائوسنگ سکیم کا اشتہار بغیر این او سی کی تصدیق کے ،ہرگز نہ دیں۔اس ضمن میں محکمہ پلاننگ چکوال کے تمام تحصیل پریس کلب کے صدور و چیئر مین کے تعاون کا مشکور ہوگا جنہوں نے معصوم عوام کو لٹنے سے بچانے میں ان کا ساتھ دیا۔

متعلقہ عنوان :