کویت نے فلپائن کے سفیر کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دے دیا

بدھ 25 اپریل 2018 23:02

کویت نے فلپائن کے سفیر کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دے دیا
کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) کویت نے فلپائن کے سفیر کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دے دیا ہے۔ اسی طرح کویت نے فلپائنی دارالحکومت منیلا سے اپنا سفیر بھی واپس طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کویت میں متعین فلپائنی سفیر نے بدھ 25 اپریل کو کویتی حکومت سے اٴْن ریمارکس کے حوالے سے معذرت کی تھی جو انہوں نے گھروں میں کام کرنے والی فلپائنی خادماؤں کے استحصال کے حوالے سے کہے تھے۔ دوسری جانب رواں ہفتے کے دوران کویتی پولیس نے ایسے فلپائنی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے دو فلپائنی خادماؤں کو فرار ہونے میں مدد کی تھی۔ خیال رہے کہ فلپائنی حکومت حال ہی میں اپنے شہریوں کے کویت میں کام کرنے پر پابندی بھی عائد کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :