صحبت پور ،گوٹھ منور کھوسہ میں آگ لگنے سے غریب کاشتکاروں کے 15گھر جل کر راکھ

بدھ 25 اپریل 2018 23:04

صحبت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) صحبت پور کے علاقے گوٹھ منور کھوسہ میں آگ لگنے سے غریب کاشتکاروں کے 15گھر جل کر راکھ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقے پولیس تھانہ298کے گوٹھ منور کھوسہ میںبگٹی قبائل کے گھروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک ساتھ بنے ہوئے غریب کاشتکاروں کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

لوگوں نے اپنی مدد آپ آگ بجھانے کی ناکام کوشش کرتے رہے تب تک آگ نے پھیل کر غریب کاشتکاروں شہنواز خان،میران علی،لوکانی،گل بہار،خمیسہ خان سمیت 15 کاشتکاروں کے کچے گھروں کو جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔اور گھروں میں موجود تمام گھریلو سامان اورغریبوں کا سال بھر کا ذخیرہ شدہ اناج اور راشن جل کرخاکستر ہو گیا۔غریب کاشتکار اس سخت تپتی دھوپ میں معصوم بچوں سمیت کھلے آسمان تلے پڑے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔تمام کچھ جل جانے کے بعد صحبت پور فائربریگیڈ عملہ نے پہنچ کر گھروں کے جلے ہوئے راکھ کے ڈھیر کی آگ کو بجھایا۔

متعلقہ عنوان :