وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 18 نکاتی ایجنڈے پر غور
اجلاس میں وفاقی و صوبائی سالانہ ترقیاتی سکیموں کے امور اور بجٹ تیاری کو حتمی شکل دینے اور منظوری سے متعلقہ امورکا بھی جائزہ لیا گیا،کابینہ نے پاک۔چین ایف ٹی اے کے تحت خصوصی فورس کی تربیت کے معاہدے، انٹیلیکچوئل پراپرٹی ٹریبونل کے پریزائیڈنگ آفیسرکی تعیناتی، ان لینڈ ریونیو اپیلٹ ٹریبونل کے چیئرمین کی تعیناتی اور لیگل پریکٹیشنر اور بار کونسل ایکٹ 1973ء میں ترمیم کی بھی منظوری دیدی
بدھ 25 اپریل 2018 23:10
(جاری ہے)
کابینہ نے کابینہ کمیٹی توانائی میں 2 اور 3 اپریل 2018ء میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی جبکہ پاک نائجیریا فضائیہ میں خصوصی فورسز کی تربیت کے معاہدے کی بھی منظوری دیدی گئی۔
اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 18 نکاتی ایجنڈہ شامل تھا۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ محصولات کی وصولی اور آئندہ ٹارگٹ کوحتمی شکل دی جائے۔ کابینہ نے پاک۔چین الیکٹرانک اوریجن ڈیٹا کے دوطرفہ تبادلے کے معاہدے، کابینہ کی لیگل پریکٹیشنر اور بار کونسل ایکٹ 1973ء میں ترمیم، وفاقی کابینہ کی بورڈ آف انوسٹمنٹ کی تنظیم نو، کابینہ نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو تحلیل کرنے کی منظوری دیدی۔ اس کے علاوہ کابینہ کی توانائی کمیٹی اور قانونی امور نمٹانے کی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق اور کامران بشارت مفتی کی بطور پریزائیڈنگ آفیسر انٹیلیکچوئل پراپرٹی ٹریبونل، غلام مصطفی میمن کی بطور ایڈمنسٹریشن جج خصوصی عدالت کراچی تعیناتی اور شاہد مسعود منظر کی بطور چیئرمین اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔ اس کے علاوہ کابینہ نے پاکستان اور بیلا روس کے درمیان کسٹم ڈیٹا ایکسچینج معاہدے، پاکستان اور نیپال کے ایڈیٹر جنرلز کے درمیان تعاون کے معاہدے اور پاک۔تاجک آڈیٹر جنرل میں پبلک سیکٹر آڈیٹنگ کیلئے تعاون کی یادداشت کی منظوری بھی دیدی۔ کابینہ نے صنعتوں اور پیداوار کی وزارت کے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو تحلیل کرنے کے اپنے فیصلے کو برقرار رکھا۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.