ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

بدھ 25 اپریل 2018 23:17

رحیم یار خان۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)بابر سلیمان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بغیر ڈرگ لائسنس، ممنوعہ اور ان رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کرنے کی پاداش میں8میڈیکل سٹورز کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کاروائی کے لئے ان کے مقدمات ڈرگ کورڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ5میڈیکل سٹورز مالکان کو وارننگ، 1کا ری وزٹ اور 1میڈیکل سٹور کا کیس دوباری انوسٹی گیشن کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر آغا توحید، سیکرٹری اسد اللہ، ممبران ڈاکٹر غلام فرید سمیت ڈرگ انسپکٹرز موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)بابر سلیمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائیوں کے ساتھ ساتھ ڈرگ انسپکٹرز بغیر لائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ و غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف بھی بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں اور اس ضمن میں کسی سے بھی کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :