میرپور پولیس نے لڑکیوں کو چھیڑنے کے الزام میں ڈی ایس پی کے بیٹے سمیت 10 نوجوان گرفتار کر لئے

بدھ اپریل 23:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) میرپور پولیس نے لڑکیوں کو چھیڑنے کے الزام میں ڈی ایس پی کے بیٹے سمیت 10 نوجوان گرفتار کر لئے ہیں۔ نوجوانوں کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جدون پلازہ میں بغیر نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں میں سوار نوجوان سرعام خواتین اور لڑکیوں کو چھیڑ رہے تھے کہ جدون پلازہ کی سیکورٹی اہلکاروں نے اس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی۔

(جاری ہے)

تھانہ میرپور کے اہلکار فوری طور پر جدون پلازہ پہنچ گئے اور ڈی ایس پی کے بیٹے سمیت اہم شخصیات کے بگڑے شہزادوں کو گرفتار کر کے تھانہ میرپور منتقل کر دیا۔ گرفتار ہونے والوں میں خیام ولد زاہد، تنویر ولد معظم، عدیل ولد ارشد، ڈی ایس پی کے بیٹے موسیٰ خان، عبدالرافع ولد گوہر حمید، نہال قیوم تنولی، ذیشان ولد امیر خان، علی ولد کامران قیوم، نادر علی اور شہزاد شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے نوجوانوں کو شخصی ضمانتوں پر رہا کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :